لاہور( این این آئی )واپڈاہائوس کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد واپڈا ہائوس کی عمارت کو 21جون تک کے لئے بند کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ واپڈا ملازمین کے ٹیسٹ کروانے پر 30 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد واپڈا ہائوس کو 13 جون سے 21 جون تک بند کر دیا گیا ۔
تمام ضروری کام اور اہم نوعیت کی میٹنگز سنی ویو آفس میں ہوں گی ۔مراسلہ کے مطابق واپڈا ہائوس میں تعینات تمام افسران اپنے گھروں سے کام کریں گے اور فون کال پر دستیاب ہوں گے ۔مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ سکیورٹی اور انتظامی افسران پورے دفتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے سپرے کروائیں۔