جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

کوروناوائرس کے باعث 72 فیصد مرد اور 28 فیصد خواتین لقمہ اجل بنیں، جاں بحق افراد کی عمریں51 سے 60 سال ہیں، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں خوفناک انکشافات

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) کوروناوائرس کے باعث سب سے زیادہ جاں بحق ہونے والے افراد51 سے 60 سال کی عمرکے ہیں تاہم ایک سے 10 سال تک کی عمر کا ایک مریض بھی جان کی بازی ہار گیا۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے اموات کے تناسب کی جاری رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس کا شکار زیادہ تر مرد ہی ہو ئے،خوش قسمتی سے کوروناوائرس کے حملوں میں سب سے محفوظ بچے رہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا سے مزید 14 اموات،مریضوں کی تعداد 23756 ہوگئی۔لاہور سمیت صوبہ

بھرمیں 11جون تک 776 اموات ہوئیں جن میں 72 فیصد مرد جبکہ 28 فیصد خواتین مہلک وائرس سے جان کی بازی ہارگئیں، مہلک وائرس سے 557مرد جبکہ 219 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ 51 سے 60 سال تک کی عمر کے سب سے زیادہ 237 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 66 خواتین جبکہ 171مرد کورونا وائرس کا شکا ر بنے،61 سی70 سال کی عمر کے افراد میں 41 خواتین جبکہ 161مرد جاں بحق ہوئے جبکہ 11 سی20 سال تک کی عمر کے پانچ ا فراد جان کی بازی ہار گئے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…