اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا مریضوں کیلئے ایک اور چیلنج، آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں کئی گنا اضافہ

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں ایک طرف آکسیجن سلنڈر، ریگولیٹر اور پلس آکسیمیٹر کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ، آکسیجن سپلائی کرنے والے بڑی کمپنیوں نے اپنے پلانٹ ہی بند کردئیے جس سے مرض کے اخراجات اور مریضوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

کورونا کیسز بڑھتے ہی کراچی میں آکسیجن سلنڈر اور آکسیجن بھی نایاب ہونے لگی ،مانگ بڑھتے ہی آکسیجن سلنڈر، ریگولیٹر اور پلس آکسیمیٹر کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔اس شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ہسپتال بھر جانے کے باعث کورونا کے مریض اب بڑی تعداد میں گھروں پر آکسیجن استعمال کررہے ہیں اور پریشان کن پہلو یہ ہے کہ آکسیجن سپلائی کرنے والی بڑی کمپنیوں نے پیداوار بڑھانے کے بجائے اپنے پلانٹ ہی بند کردیے ہیں۔آکسیجن سپلائرزکے مطابق ملک میں کورونا کے باعث سلینڈرز کی درآمد نہیں ہورہی ہے اس لیے پہلے اپنے رجسٹرڈ مریضوں کو آکسیجن کی سپلائی کو ممکن بنارہے ہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں دیگر مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شہر کی آکسیجن سلنڈرز کی قلت کے باعث کورونا مریضوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…