اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوروناسےبچاؤ کاانجکشن بلیک میں بیچنے والا مافیا بےنقاب،نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کی آڑ میں لالچ اور سفاکیت کی انتہا ہوگئی، کورونا سے بچاؤ کا انجکشن بلیک میں بیچنے والا مافیا بےنقاب ہوگیا ۔
آپریشن کے دوران 12 ہزارمالیت والاانجکشن اڑھائی سے6لاکھ روپے میں بیچنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میڈیسن بلیک مارکیٹنگ گینگ کے 6ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور قبضے سے ایکٹیمرا انجکشنز برآمد کرلئے گئے۔اےسی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے کہا ملزمان لوگوں سےپیسےلیکرغائب بھی ہوجاتےتھےجبکہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرشوکت وہاب کاکہنا تھا کہ ادویہ کی بلیک مارکیٹنگ کاخاتمہ یقینی بنائیں گے۔دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ انتہائی رذیل قسم کامافیا ہے، جو حساس صورتحال میں بھی پیسہ بٹوررہا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایکٹیمراانجکشن کی درآمدکاسات آٹھ دن قبل فیصلہ ہواتھا، ہرمعاشرے میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جوخوف خدا سے عاری ہوتے ہیں، ایسی انسانیت سوزحرکت کرنےوالےکےخلاف قانون کاشکنجہ سخت کیا جائےگا۔