اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موت سے قبل والد کی طرف سے کئے جانیوالے آخری پیغامات بیٹے نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔ والد کے پیغامات پڑھنے کے بعد بیٹے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں کو تلقین کی ہے ابھی موجود وقت میں ان لمحات کو اپنے والد کے ساتھ گزار لیں۔
اس سے پہلے کہ آپ ان کے آخری پیغامات کو دیکھ کر رونا شروع کر دیں۔بات کرتے ہوئے اس کا مزید کہنا تھا کہ کبھی اپنے والد کو ایک معمولی انسان نہ سمجھیں، کیونکہ ایک دن وہ آپ کے ساتھ نہیں ہوں گے اور شاید تب آپ کو افسوس ہو گا۔صارف نے مزید بتایا ہے کہ اس کے والد کچھ عرصہ قبل اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے لیکن وہ ان کا موبائل فون ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ پیغامات نہیں پڑھ سکا تھا، مزید بتایا گیا ہے کہ لیکن آج جب میں نے ان کا موبائل پکڑا تو مجھے ان کے موبائل میں وہ میسجز پڑھنے کا موقع ملا جو انہوں نے مجھے اپنے آخری لمحات میں ہسپتال جاتے ہوئے ایمبولینس میں بھیجے تھے۔اس ٹویٹر پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ کچھ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بھی بتایا۔ ایک صارف نے مذکورہ صارف کے والد کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے دکھ کا اندازہ ہے، میرے پاس آج بھی میرے والد کے وائس نوٹ موجود ہیں۔ایک صارف نے ہمت دیتے ہوئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے بھی حال ہی میں اپنے والد کو کھودیا ہے، صارف نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے افسردگی کے عالم میں بات کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ایک صارف نے بتایا ہے کہ میں نے کچھ دن قبل اپنے والد کو کھو دیا ہے، مجھے اس بات کا باخوبی اندازہ ہے کہ آپ کو اس موقع پر کیا محسوس ہو رہا ہو گا۔ اللہ آپ کے والد کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔