ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

بلوچستان میں جولائی تک کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ ہو سکتی ہے، ڈی جی ہیلتھ کا خوفناک انکشاف

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( آن لائن) ڈی جی ہیلتھ بلوچستان سلیم ابڑو نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں جولائی تک کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ اگر ابھی بھی احتیاط نہ کی گئی تو جولائی تک کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے جو ایک خطرناک ہے جسے شاید کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم نے کوروناکی روک تھام کے لیے حکومت کو لاک ڈاون کی تجویز دی تھی مگر بد قسمتی سے لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوتی رہی، 2 ماہ پہلے جو پیش گوئی کی تھی آج وہی ہو رہا ہے۔ ہماری عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہی، ٹرانسپورٹ بھی کھول دی گئی ہے جس کے بعد لوگ ایس او پیز کو سرعام نظر انداز کر رہے ہیں، اگر ایسے ہی حالات رہے تو معاملات سنجیدگی کی طرف جا سکتے ہیں، اس لئے ہماری عوام سے گزارش ہے کہ وہ تمام ایس او پیز پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ ڈاکٹر اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف پراپیگنڈا کیاجاتا ہیکہ کچھ نہیں کررہی، زمینی حقائق اور ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے لیے 20 وینٹی لیٹرز اور پی پی ای کٹس بھیجی گئی ہیں، بی ایم سی اسپتال، فاطمہ جناح، شیخ زیداور سول اسپتال کے آئی سی یونٹس مکمل فعال ہیں، وینٹی لیٹرز موجود ہیں، ڈاکٹرز و طبی عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹیاں دے رہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…