اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 کنال سے 4 کنال کے مکانات پر ایک لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 5 کنال اور اس سے بڑے مکانات پر 2 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں 4 کنال اور اس سے زائد کے فارم ہاؤسز پر بھی لگژری ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔شہر اقتدار میں 4 کنال کے فارم ہاؤس کے 5000 سے 7000 مربع فٹ تک تعمیر شدہ حصے پر 25 روپے فٹ سالانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔چارکنال کے فارم ہاؤس کے 7001 سے 10 ہزار مربع فٹ تک تعمیر شدہ حصے پر 40 روپے فٹ سالانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ چار کنال کے فارم ہاؤس کے 10 ہزار مربع فٹ سے زائد تعمیر شدہ حصے پر 50 روپے فٹ سالانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔چارکنال سے بڑے فارم ہاؤس کے 5000 سے 7000 مربع فٹ تعمیر شدہ حصے پر 60 روپے فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ 7001 سے 10 ہزار مربع فٹ تک تعمیرشدہ حصے پر 70 روپے فٹ ٹیکس لگایا گیا ہے اور 10 ہزار مربع فٹ سے زائد تعمیر شدہ حصے پر 80 روپے فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔