خدا کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں، سنا مکی کا استعمال ترک کر دیں میو ہسپتال میں زیر علاج ایک اور کرونا مریض کا خصوصی ویڈیوپیغام‎‎

13  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج کرونا وائرس کے 2 مریضوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور اس بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

خاتون مریض کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اپنی زندگی سے پیار ہے تو ڈاکٹرز کی بات سنیں ان کی ہدایات پر عمل کریں۔ ہم لوگ ڈاکٹرز کی نہیں بلکہ اپنی غفلت کی وجہ سے بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ میں جب سے ہسپتال میں داخل ہوئی ہوں ڈاکٹرز اور طبی عملہ نے میرا ہر طرح سے علاج کیا ہے۔ خدارا ڈاکٹرز جس جس طرح ہمیں ہدایات دے رہے ہیں، ان کی بات سنیں، ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہے، اللہ نے ان ڈاکٹرز کو ہمارے لیے مسیحا بنا کر بھیجا ہے۔جبکہ ایک اور مریض کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹرز کا احترام کیا جائے۔ یہ ڈاکٹرز ہی اپنی جانوں کی پرواہ نہ کر کے ہمارا علاج کر رہے ہیں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ خود سے کسی بھی دوا یا ٹوٹکے کا ہرگز استعمال نہ کریں۔ علاج کیلئے صرف اور صرف ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ خاص کر سنا مکی کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ ڈاکٹرز کی اجازت کے بنا سنا مکی کا استعمال نہ کیا جائے ورنہ اس کے استعمال سے آپ کی حالت بہت زیادہ خراب ہو جائے گی۔ سنا مکی کے استعمال سے آپ کو بار بار موشن آئیں گے اور پھر آپ اٹھنے کے بھی قابل نہیں رہیں گے۔ اس لیے خود سے ادویات اور ٹوٹکوں کے استعمال کی بجائے صرف ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…