پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

جاپان سے پاکستان گاڑیاں بھجوانے کیلئے گفٹ اسکیم کی شرائط میں نرمی ، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)جاپان میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد کی ہدایات کے بعد سفارتخانے میں تعینات کمرشل قونصلر طاہر چیمہ کی کوششوں سے جاپان سے پاکستان گفٹ اسکیم کے تحت بھجوائی جانے والی گاڑیوں کے لیے درکار کاغذات اور شرائط میں زبردست نرمی کردی گئی ہے۔گفٹ اسکیم سرٹیفیکیٹ کی تیاری کے لیے جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو ایک ایک ہفتہ لگ جایا کرتا تھا اور درجنوں کاغذات کی ضرورت ہوا کرتی تھیں،

تاہم سفیر پاکستان امتیاز احمد کی جانب سے کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے کے پیش نظر کمرشل قونصلر طاہر چیمہ کو گفٹ اسکیم سرٹیفیکٹ کا عمل آسان تر بنانے کی ہدایات کے بعد طاہر چیمہ نے پاکستان میں وزارت کامرس، ایف بی آر اور کسٹم حکام سے طویل مذاکرات کے بعد صرف پانچ اہم دستاویز کی فراہمی تک محدود کردیا ہے۔اب پاکستان گفٹ اسکیم اور دیگر سہولیات کے تحت گاڑیاں بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا اوریجنل پاسپورٹ، شناختی کارڈ، گاڑی کا اصل ایکسپورٹ سرٹیفیکیٹ، بل آف لینڈنگ اور گفٹ انڈرٹیکنگ جمع کرانا ہوگا جس کے بعد ان کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اوورسیز پاکستانی کو گفٹ اسکیم سرٹیفیکیٹ جاری کردیا جائے گا۔اس حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں تعینات کمرشل قونصلر طاہر چیمہ نے کہا کہ سفیر پاکستان امتیاز احمد کی ہدایات کے پیش نظر ہم نے کوشش کی ہے کہ کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے،ان ہی میں سے ایک مشکل گفٹ اسکیم سمیت دیگر اسکیموں کے ذریعے پاکستان گاڑی بھجوانے کے لیے بے جا اور غیر ضروری کاغذات کی فراہمی کی شرائط ختم کرتے ہوئے اب طریقہ کار کو آسان کردیا گیا ہے، امید ہے اس عمل سے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ حکومت کو بھی ڈیوٹی کی مد میں زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…