منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فیاض چوہان کو اپنا دماغی ٹیسٹ کرانا چاہیے، عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو بھکاری پارٹی قرار دیدیا

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو اپنا دماغی ٹیسٹ کرانا چاہیے ،حمزہ شہباز ایک سال جیل میں قید پھر بھی حکمرانوں کے سر پر سوار ہیں،بیماری پر سیاست کرنا تحریک بھکاری پارٹی کا وطیرہ بن چکا ہے۔

فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ عمران خان نے بیماری پر سیاست کرنے کا سلسلہ اپنے بدزبانوں کو بھی منتقل کردیا ہے۔شہبازشریف چیئرمین نیب اور نیازی کی انا کی تسکین کیلئے نیب میں پیش ہوئے،شہبازشریف جرات مند اور دلیر نوازشریف کا بہادر بھائی ہے۔نوازشریف کی طرح شہبازشریف بھی عدالتوں اور نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔مریم نواز نے بغیر کوئی سیاسی عہدہ رکھتے ہوئے ریاستی ظلم و جبر کا سامنا کیا۔انہوںنے کہاکہ چوہان صاحب آپ کی علیمہ باجی نیب،ایف آئی اے اور ایف بی آر کی مفرور ہیں،علیمہ باجی کی ڈالر اور درہم بنانے والی سلائی مشینیں قوم میں بھی تقسیم کردیں۔لوگ کورنا سے مررہے ہیں حکمران قوم کو تسلیاں دینے کی جھوٹی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔حکمران طبقے کے دو ہی مقصد بھیک مانگو اور معیشت کا دیوالیہ نکالو۔  عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو اپنا دماغی ٹیسٹ کرانا چاہیے ،حمزہ شہباز ایک سال جیل میں قید پھر بھی حکمرانوں کے سر پر سوار ہیں،بیماری پر سیاست کرنا تحریک بھکاری پارٹی کا وطیرہ بن چکا ہے۔ فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ عمران خان نے بیماری پر سیاست کرنے کا سلسلہ اپنے بدزبانوں کو بھی منتقل کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…