ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بجٹ ، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ہاتھ کردیا گیا، بلوچستان حکومت مایوسی کا شکار

datetime 13  جون‬‮  2020 |

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ہاتھ کردیا گیا550بلین کے 44منصوبوں سے صرف2منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل ،باقی کو خاموشی سے نکال دیا گیا حکومت بلوچستان سخت مایوسی کا شکار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی پی ایس ڈی پی میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے احتجاج کے بعد550بلین کے 44منصوبے شامل کرنے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت بلوچستان کے وفد کوکرائی تھی ان منصوبوں میں صوبے میں سڑکوں کی تعمیر،ڈیم اور توانائی کے اہم منصوبے شامل تھے تاہم حکومتی ذرائع نے ’’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ وفاق نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے 44میں سے صرف2منصوبے جن میں زیارت روڈ کو دو رویہ کرنے اور چمالنگ دکی روڈ شامل ہیں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان حکومت وفاق سے نالاں ہے اور مایوسی کا شکار ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پرانی اسکیمات جوکہ کافی عرصے سے چلی آرہی تھیں وہ پی ایس ڈی پی میں شامل تو ہیں لیکن اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا ان کے لئے کافی فنڈز مختص کئے گئے ہیں یا نہیں ،محکمہ پی اینڈ ڈی بلوچستان نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل اسکیمات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جو اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کریگا۔ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ہاتھ کردیا گیا550بلین کے 44منصوبوں سے صرف2منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل ،باقی کو خاموشی سے نکال دیا گیا حکومت بلوچستان سخت مایوسی کا شکار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی پی ایس ڈی پی میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے احتجاج کے بعد550بلین کے 44منصوبے شامل کرنے کی یقین دہانی وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت بلوچستان کے وفد کوکرائی تھی ان منصوبوں میں صوبے میں سڑکوں کی تعمیر،ڈیم اور توانائی کے اہم منصوبے شامل تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…