بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وفاق المدارس نے بجٹ میں مدارس اصلاحات کے لیے مختص 5 ارب کی رقم کو مسترد کردیا، قوم کو کسی جھانسے میں نہیں آنے دیں گے ، دھماکہ خیز اعلان

datetime 12  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے بجٹ میں مدارس اصلاحات کے لیے مختص کی گئی5 ارب روپے کی رقم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس اصلاحات کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنا بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے,وفاق المدارس کے قائدین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب تمام مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں بجٹ میں یہ خطیر رقم مختص کرنا حیران کن ہے,

مدارس کے بجلی گیس کے بل معاف کیے گئے نہ ریلیف فنڈ میں مدارس کے اساتذہ و طلبہ کا کوء حصہ رکھا گیا اور اب مدارس اصلاحات کے لیے عین اس موقع پر اتنی خطیر رقم نہ جانے کس ایجنڈے کا حصہ ہے,وفاق المدارس کے قائدین کا کہنا ہے کہ مدارس اصلاحات کے نام پر اس سے قبل بھی بہت بھاری بجٹ مختص کیے گئے اور کء کوششیں ہوئیں جن کا انجام ہمارے سامنے ہے اس لیے قوم کو کسی جھانسے میں نہیں آنے دیں گے تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے بجٹ میں مدارس اصلاحات کے لیے 5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کو مسترد کر دیا ہے-وفاق المدارس کے قائدین نے واضح کیا ہے کہ دینی مدارس کا نظام کسی قسم کی حکومتی امداد کے بغیر صدیوں سے چل رہا ہے اور آئندہ بھی مدارس کسی قسم کے حکومتی بجٹ کو قبول نہیں کریں گے,وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال کے بعد نہ مدارس و مساجد کے بجلی گیس کے بل معاف کیے گئے نہ ہی مدارس کے اساتذہ و طلبہ کے لیے زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح کوء فنڈ مختص کیا گیا لیکن اب اچانک 5ارب کی خطیر رقم مدارس اصلاحات کے لیے مختص کرنا بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے-وفاق المدارس کے قائدین کا کہنا تھاکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی مدارس اصلاحات کے نام پر کء دفعہ بجٹ مختص کیے گئے,بیرونی امداد لی گء اور پھر مدارس اصلاحات کا جو انجام ہوا وہ ہمارے سامنے ہے اس لیے ہم ایک بار پھر قوم کو کسی جھانسے میں نہیں آنے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…