اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

خدارا سنا مکی استعمال نہ کریں ،سنا مکی لینے والے مریض علی کا لاہورہسپتال سےپیغام

datetime 12  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی عوام کا کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستانی ڈاکٹروں کے علاج سے یقین اٹھ چکا ہے وہ طرح طرح کے گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے علاج کر اپنا رہیں ہیں ۔ اسی حوالے سے لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج کرونا مریضوں نے چند ویڈیو پیغامات عوام کیلئے سوشل میڈیا پر ڈال ہین تاکہ وہ گھریلوٹوٹکوں سے اس بیماری کو شدت اختیار نہ کرنے دیں ۔

آئی سی یو وارڈ میں داخل علی نامی شخص نے بتایا کہ میری پوری پاکستانی قوم سے التجا ہے کہ وہ ڈاکٹرکے علاج پر بھروسہ رکھیںوہ یہاں ہمارے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں ، اپنی جانوں کو خطروں میں ڈال کر ہمارے لیے کرونا وائرس سے لڑ رہے ہیں ۔ آج میری صحت ان ڈاکٹروں کی مہربانی کی وجہ سے ٹھیک ہے ۔ علی کا مزید کہناتھا کہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے صرف ڈاکٹرز کی خدمات لیں گھر پر کوئی گھریلو ٹوٹکا نہ آزمائیں ، سنا مکی میں شفا ہو سکتی ہے لیکن وہ کرونا وباء پر بری طرح نقصان سے دو چار کرتی ہے ۔ مہلک وباء کے دوران اگر سنا مکی کا استعمال کیا جائے تو اس سے مریض کے اندر کا سارا نظام ہل کر رہ جاتا ہے اور وہ اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے قابل نہیں رہتا اور ایسےمیں آپ کی موت بھی ہو سکتی ہے ۔دوسری جانبملک میں کورونا سے مزید 86 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2496 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 129196 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 890 اور سندھ میں 793 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 642 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 65، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 463 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 6699 ہوگئی ہے جب کہ 65 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1164 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…