اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ حکومت نے معاشی ناکامیوں کا ملبہ کرونا پر ڈالنے کی کوشش کی ہے، معیشت کرونا سے پہلے ہی تباہ ہو چکی تھی،حکومت کے اعدادو شمار پر یقین نہیں کیا جا سکتا ہے، جہانگیر ترین ان کے سارے راز جانتا تھا،وہ ایک دن وعدہ معاف گواہ بنے گا،پیر کو تفصیلی رد عمل دینگے۔ جمعہ کو رانا ثنااللہ، مرتضی ٰجاوید عباسی اور شذہ فاطمہ
کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے معاشی ناکامیوں کا ملبہ کرونا پر ڈالنے کی کوشش کی ہے،کرونا کی وباء 2 مہینے پہلے پھیلی ہے لیکن معیشت کرونا سے پہلے کی تباہ ہو چکی تھی،تفصیلی رد عمل ہم سوموار کو دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ لیکن حکومت کے اعدادو شمار پر یقین نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے جی ڈی پی کے اعدادو شمار بھی متضاد نکلے،ان نے ٹیکس اکٹھے کرنے کے جو اہداف مقرر کیے تھے وہ بھی پورے نہیں کیے تھے،انہوں نے معیشت تو پہلے ہی تباہ کر دی تھی کرونا تو صرف فاتحہ پڑھنے آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا پر مکمل ذمہ داری ڈالنا نا اہلی ہے اور جھوٹ ہے،دو سال 40 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں،اعدادو شمار کے گورکھ دھندے میں پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے،جس طرح کرونا کے ساتھ ڈیل کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے،کرونا کی وجہ سے اموات انکی نا اہلی کی وجہ سے ہیں،انہوں نے عام آدمی پر ٹیکس لگایا ہے اور مافیا کو چھوٹ دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انکے دور حکومت میں 30 فیصد قرضہ بڑھا ہے،انکے خلاف جو وعدہ معاف گواہ بن سکتا تھا اسکو باہر بھاگا دیا ہے،جہانگیر ترین ان کے سارے راز جانتا تھا،وہ ایک دن وعدہ معاف گواہ بنے گا،انہوں نے ملک کا مستقبل آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوم کا مستقبل آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں دے دیا ہے،ہم آئی ایم ایف سے باھر آئے تھے انہوں نے دوبارہ پھنسادیا،پٹرول کا فائدہ عوام کو نہیں دیا گیا، عوام پٹرول کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ کا سارا ملبہ کورونا پر ڈالا گیا جبکہ ان کی معاشی نااہلی ہے،ان کی مالی سال کے پہلے تین ماہ کی کارکردگی دیکھ لیں،ھم پارلیمنٹ میں بجٹ پر بھرپور ردعمل دیں گے۔