اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر کے علاقے کوئلہ سینٹر چوک پر زور دار دھماکہ ۔ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاع ۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے صدر کوئلہ سینٹر چوک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں
متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں اور جگہ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے ۔