اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ائیر لائن کمپنی ائیربلیو نے ملک میں فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا، ائیر بلیو نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ابتدائی طور پر روزانہ کی بنیاد پر چار فلائٹس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ائیر لائن کے مطابق ابتدائی طور پر روزانہ کی بنیاد پر چار فلائٹس
چلائی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں کراچی سے ملتان کیلئے فلائٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ ترجمان ائیر بلیو کا کہنا ہے کہ مسافروں کو کورونا سے بچانے کے لئے فلائٹس میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا، مسافروں کو کورونا سے متعلق ایس او پیز سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔