لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ ایکٹمرا انجکشن کرونا کے مریض کا علاج نہین ، اس کا کوئی فائدہ نہیں ، عوام تحقیق کے بغیر کوئی دوائی استعمال نہ کریں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی نے اپنا چورن بیچنے کیلئے کیا ، خدارا ماسک پہنیں ، احتیاط کریں ، ہاتھ بار بار دھوئیں اور اللہ سے اپنے گناہوں
کی معافی مانگیں ۔ ترجمان پنجاب حکومت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے حکومت سرکاری سیکٹر کو کسی صورت ڈسٹرب نہیں ہونے دیگی ، انجکشن مہنگا ہوا تو حکومت پنجاب نے ایکشن لیا، یہی ایکٹمرا انجکشن تھا جس کے چھ ماہ پہلے کوئی ضرورت نہیں تھی لیکن جب صورتحال ٹھیک ہو گی تو یہ بڑی مقدار میں ملے گا ۔ لوگوں کو بھی صورتحال کو سمجھنا چاہیے۔