اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی جہاز حادثہ کے بعد ایک اور بڑا حادثہ پیش آتے آتے رہ گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے گلگت پہنچنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پی آئی اے کا جہاز پی کے 605 کے لینڈنگ گیر کا بولٹ نکل گیا، جس کے بعد سول ایوی ایشن نے جہاز کو پرواز سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کی
ائیر سائٹ ٹیم کو رن وے کی انسپیکشن کے دوران طیارے کا بولٹ ملا۔ پی آئی اے کے انجینئرز کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا یہ بولٹ اسی طیارے کا ہے۔ طیارے کی انسپکشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے، طیارے نے واپس اسلام آباد کے لئے پرواز کرنا تھی۔ ابھی کراچی حادثہ کے زخم تازہ ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے اس نے اس طیارے کو کسی بڑے حادثے سے بچا لیا۔