اسلام آباد(آن لائن) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے 6 ہزار سے زائد کیسز ہوچکے ہیں،جی نائن میں ساڑھے تین سے چار سو کیسز ہیں،سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری میں ڈھائی سے تین سو کیسز ہیں،جی نائن ٹو اور تھری اور کراچی کمپنی مارکیٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کہ این سی او سی اور وزارت صحت کی ہدایت پر علاقہ سیل کررہے ہیں۔ رات12بجے سے جی نائن ٹو اور تھری کو سیل کردیں گے۔کھانے پینے اور ضرویہ استعمال کی ایشیاء کے سٹورز مخصوص وقت کیلئے کھلے رہیں گے۔جی نائن کے علاقے دیگر چھ علاقوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں انتہائی نگہداشت کے ساڑھے چار سو بیڈز کی سہولت ہے۔فیڈرل جنرل ہسپتال میں ایک سو بیڈز لگا رہے ہیں۔جراثیم کش گیٹس سے وائرس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی سخت ایکشن لے رہے ہیں۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کئی حکومتی اداروں کو سیل کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے 6 ہزار سے زائد کیسز ہوچکے ہیں،جی نائن میں ساڑھے تین سے چار سو کیسز ہیں،سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری میں ڈھائی سے تین سو کیسز ہیں،جی نائن ٹو اور تھری اور کراچی کمپنی مارکیٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائینگے۔سیل ہونے والے علاقوں سے ملازمین کو دفاتر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اگر کسی کو وائرس ہے تو اسے پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ملازمین دو دن کی چھٹی کرلیں تو قیامت نہیں آجائے گی۔