بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

یوسف رضا گیلانی کاسنتھیا سے ملنے والی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کرانے کا اعلان

datetime 11  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کروائیں گے۔احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے۔عدالت میں پیشی کے بعد یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنتھیا رچی کو یوسف رضا گیلانی کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ سنتیھا رچی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کروائیں گے۔اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لیگل نوٹس بھیجا ہے، انشاء اللّٰہ ہم کامیاب ہوں گے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہاکہ عدالت میں پیش ہوا اور عدالت نے مجھے حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جب تک دیگر ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوتے، اس وقت تک مجھے حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…