جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام تیاری کر لے ، ایک اور مافیا سر اٹھانے لگا! بڑا بحران آنے والا ہے، ادویات کی قلت کا بہانہ ڈاکٹر ظفر مرزا کو بچانے کیلئے پلان تیار ، سینئر صحافی صابر شاکر نے اندر کی خبر دیدی

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں آٹا ، گندم اور شوگر بحران آچکے ہیں ایک اور بڑا بحران عوام کے سروں پر منڈلا رہا ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان فارما سوٹیکل کی جانب سے ایک خط لکھ دیا گیا کہ اگر ہمیں بھارت سے خام مال منگوانے کی اجازت نہ دی گئی

تو یہاں پر ادویات میں قلت آ سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کچھ دوائیں تھی جن کی منظوری دی گئی تھی لیکن ان کی آڑ میں انڈیا سے سب کچھ لایا جارہا تھا ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ جتنے بھی ریگولیٹرز ہیں وہ ان سب سے ملے ہوئے ہوتے ہیں ، یہ مینو فیکچرز ، ملز اونر سے ملے ہوتےہیں ۔ شوگر کرائسز کمشنر اور ایف بی آر سب آپس میں ایک دوسرے سے ملے ہوے ہوتے ہیں ۔ پیٹرولیم کرائسز میں دیکھا کہ اوگرا ،ریگولیٹرز کیساتھ ملا ہوا ہے جیسے ہی پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں تو مارکیٹ سے پیٹرول غائب کر دیا گیا ۔یہ سب سامنے نظر آرہا ہے کہ ایک، دو یا تین کمپنیاں ہیں جنہوں نے یہ حرکت کی ہے لیکن اوگرا نے ریگولیٹرز کیلئے جو اتھارٹی بنائی ہوئی ہے ،جو سرکار سے پیسے لیتی ہے ، ہماری ٹیکس پیئر سے پیسے لیتی ہے ، وہ ان کیساتھ ملی ہوئی تھی ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ اس کے بعد اب دوائی مافیا سرگرم ہو گئے ہیں ۔یہ بحران ابھی آیا نہیں آنے والا ہے ، انہوں نےابھی سے اپنا ریکارڈتیار کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ادھر نیب نے انکوائری کر دی ادھر سے خط لکھا دیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…