بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور جرمنی نے تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے، جرمنی پاکستان کو کتنے ملین یورو فراہم کرے گا؟

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور جرمنی نے 4 ملین یورو لاگت کے تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔ پیر کو یہاں طے پانے والے معاہدے کے تحت جرمنی تکنیکی تعاون کی مد میں پاکستان کو 4 ملین یورو فنڈز فراہم کرے گا۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی۔

پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور نور عالم اورجرمنی کی وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر نے معاہدے پردستخط کئے۔یہ معاہدہ پاک۔جرمنی ڈویلپمینٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ تکنیکی تعاون کا اطلاق قابلِ تجدید توانائی، شہروں اور صنعتوں کے لیے توانائی کے بہتر اورباکفایت استعمال پر ہو گا۔ پاکستان میں جرمنی کے سفیر نے معاہدے کو اہم قراردیتے ہوئے کہاکہ جرمنی پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کاسلسلہ جاری رکھے گا۔ سیکرٹری اقتصادی امور نور عالم نے توانائی کے شعبہ میں جرمنی کی حکومت کی طرف سے تکنیکی تعاون پر جرمنی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ جرمنی کی حکومت کی طرف سے تکنیکی معاونت پاکستان کے عوام کے زیادہ سے زیادہ فائدے کیلئے استعمال میں لائے جانے کویقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ گرانٹ کے باکفایت استعمال اوربہتر استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی وسائل کو بھی زیراستعمال لانے کی کوشش کی جائیگی۔سیکرٹری نے کہاکہ پاکستان کی حکومت جرمنی کی حکومت کی تکنیکی تعاون کوسراہتی ہیں اورہمیں امید ہیں کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…