اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

حکومت گرانے کیلئے ق لیگ کا رابطہ، جہانگیر ترین کو گرفتار نہیں کرنا، رانا ثناء اللہ کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کوگرفتارنہیں کرنا ہے کیونکہ ایسا ہونے سے عثمان بزدار سمیت خزانہ،تجارت کے وزرا پھنسیں گے،غلام سرور کی سطح کے بندے کو پکڑیں گے کیونکہ توازن کرنا ضروری ہے،حکومت گرانے کیلئے سازش میں (ق)لیگ نے کبھی رابطہ نہیں کیا، ہم ان ہاؤس تبدیلی نہیں چاہتے،کرونا نہ ہوتا تووسط مدتی انتخابات کا ماحول بناناتھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے راناثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری کو راز رکھا تھا لیکن ہمیں پتہ چل گیا تھا۔ہم بھی اس ملک کے باشندے یں ذرائع سے علم ہوگیا تھا۔ راناثنا نے مزید بتایا کہ ان کو بھی اپنے وارنٹ گرفتاری کا پتہ چل گیا تھا، پیشی سے قبل ضمانت کرالی تھی،19فروری کو بھی نیب کو کہا گیا کہ مجھے مہمان بنالیاجائے۔اناثنا نے مزید کہا کہ ذرائع کی حفاظت کرنی ہے، ضرورت آئندہ بھی ہوگی،کوئی آفیشل مجبوری میں کام کررہاہے تو ضمیر پربوجھ ہوتاہے۔راناثنا اللہ نے یہ بھی بتایا کہ شہبازشریف کی طرح پرویز الٰہی کے وارنٹ پربھی دستخط ہوگئے تھے،چودھری صاحب کو بھی معلوم ہوگیا اور وہ ہائیکورٹ چلے گئے، پرویز الٰہی کو توازن کیلئے گرفتار کرنا تھا،علیم خان کو بھی اسی لیے پکڑاتھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تولڑائی نہیں تھی اوراس کا ہم نے ثبوت بھی دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کوگرفتارنہیں کرنا کیونکہ ایسا ہونے سے عثمان بزدار سمیت خزانہ،تجارت کے وزرا پھنسیں گے،غلام سرور سطح کے بندے کو پکڑیں گے کیونکہ توازن کرنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…