بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے، عوام کو سزا نہ دی جائے، شہباز شریف نے حکومت کو کھری کھری سنا دیں

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے،حکومت پٹرولیم کمپنیوں کے ساتھ بیٹھ کر فوری حل نکالے، عوام کو سزا نہ دی جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے پٹرولیم کے شعبے کے ساتھ ڈالر، معیشت اور گیس کے شعبے والی سنگین غلطی دہرائی جارہی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی۔عوام حیران ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں منفی میں جا چکی ہیں لیکن پاکستان میں تیل نایاب ہوچکا ہے۔ کوروناکے سبب ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنے کی ضرورت کے دوران پٹرول کی قلت نے ہر جگہ عوام کے ہجوم لگا دئیے ہیں۔حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کا طوطی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔وزیراعظم پرائیویٹ کمپنیوں کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی تلقین کر رہے ہیں لیکن خود اس پر عمل نہیں کر رہے۔تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو منتقل کیوں نہیں کیاگیا؟،تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو منتقل کیوں نہیں کیاگیا؟،تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو منتقل کیوں نہیں کیاگیا؟۔انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قلت سے ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں پر منفی اثر پڑے گا، پہلے سے درپیش مسائل مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…