لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کا ایک اور کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے 3 جون کو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر بے پناہ رش کے باعث 4 جون کو کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے ،ان کی 3 جون
کو شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ کرا لیا جس کی رپورٹ کاانتظار ہے۔ذرائع نے بتایاکہ رکن قومی اسمبلی جئے پرکاش کا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیسٹ کرایا۔ ذرائع کے مطابق جئے پرکاش نے ہفتے کی رات پارلیمنٹ لاجز میں دعوت کا اہتمام کیا تھا ، ہفتے کی رات وزیر خارجہ نے جئے پرکاش کی دعوت میں شرکت کی تھی۔