پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’حکومت کو بلیک میل کرنے والی سیاسی پارٹیوں کی حیثیت ختم ‘‘ چودھری پرویز الہٰی ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کیلئے تیار ۔۔ خاندان میں بحث مباحثہ زوروں پر ،حیرت انگیز انکشافات کر دیئے گئے

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار منصور آفاق اپنے کالم ’’تبدیلی کی تبدیلیاں ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔پی ٹی آئی کی حکومت کے لئے فارورڈ گروپ لائف لائن سے کم نہیں۔ حکومت کو بلیک میل کرنے والی سیاسی پارٹیوں کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ خاص طور پر قاف لیگ کا بہت نقصان ہوگا۔ ویسے بھی اب چوہدری پرویز الٰہی کے پاس آ پشنز کم رہ گئے ہیں۔ موجودہ حکومت کو ملنے والی

ایک اطلاع کے مطابق چوہدری صاحبان بھی اختلافات کے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔مخالفین مشہور کر رہے ہیں کہ چچا زاد بھائیوں کے درمیان کئی مسائل بھی چل رہے ہیں۔ اس وقت منظر نامہ پر واضح ترین انداز میں دکھائی دینے والے پرویز الٰہی ہیں اور بعض رپورٹس کے مطابق مستقبل میں چوہدری گروپ یعنی قاف لیگ کی باگ ڈور مونس الٰہی کے پاس ہوسکتی ہے۔دوسری طرف افواہ ہے کہ پرویز الٰہی کے کزن اسے اپنا حق سمجھتے ہیں۔چوہدری ظہور الٰہی ان کے دادا تھے ۔ پی ٹی آئی کے حلقے یہ بھی کہتے ہیں کہ کسی زمانے میں چوہدری پرویز الٰہی قاف لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کیلئے تیار تھے۔ان کے خیال میں اس طرح وہ بڑی آسانی سے وزیر اعلیٰ پنجاب بن سکتے تھے مگر خاندان میں اس پر اتفاق نہ ہوسکا ۔افواہ ہے کہ آج کل پھر اس موضوع پر خاندان میں بحث مباحثہ زوروں پر ہے۔نیب نے اگر چوہدری برادران کے خاندان کے کسی فرد کو گرفتار کیا تو اس کا مطلب قاف لیگ اور پی ٹی آئی میں کھلم کھلا جنگ ہو گی۔اتحاد ٹوٹ جائے گا ۔جس کے قوی امکانات ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پلی بارگین کرنے والوں کو عوامی عہدے کےلئے نا اہل قرار دیا ہے یعنی نئے نا اہلوں کی ایک لمبی لسٹ سامنے آنے والی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…