سلیکٹیڈ وزیراعظم نے کورونا کو نزلہ اور زکام قرار دے کر خوفناک حالات پیدا کر کے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ، پیپلز پارٹی نے کرونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطرے کی علامت قرار دیدیا، حکومتی فیصلوں کو مسترد کرنے کا دھماکہ خیز فیصلہ

5  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلوں کو مسترد کردیا۔ ایک بیان نفیسہ شاہ نے کہاکہ ملک میں کورونا کیسز کا تقریبن 90 ہزار تک پہنچ جانا انتہائی تشویشناک اور خطرے کی علامت ہے، سلیکٹیڈ حکومت پاکستان کو کورونا کا مرکز بنانے پر تلی ہوئی ہے،

کورونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والا طبی عملے کی قیمتیں جانیں دن بہ دن ضائع ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافے کے ذمہ دار برائے راست سلیکٹیڈ وزیراعظم خود ہیں، سلیکٹیڈ وزیراعظم نے کورونا کو نزلہ اور زکام قرار دے کر خوفناک حالات پیدا کر کے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے، وزیراعظم کورونا کو زکام قرار دینے کے بیان پر عوام سے معافی مانگیں، ہوٹلز، شاپنگ مالز اور پبلک پارک کھول کر وفاقی حکومت نے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا، ذمہ داران ہوٹلز، شاپنگ مالز اور پبلک پارک کھولنے کے غیر سنجیدہ فیصلے پر عوام سے معافی مانگیں، حکومتی وزراء نے ایوان میں دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کورونا سے زیادہ متاثر نہیں ہوگا، پی ٹی آئی میں بیٹھے وہ لوگ اب منظرعام سے غائب کیوں ہیں؟ ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ وہ لوگ کہاں گئے جو کہہ رہے تھے خدا کا شکر ہے پاکستان میں اٹلی اور امریکا جیسے حالات نہیں، کیسز میں خوفناک حد تک اضافے کے باوجود وفاقی حکومت کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…