اسلام آباد (این این آئی)امریکی سفارتخانے میں کرونا کا کیس سامنے آگیا،۔ ذرائع کے مطابق سینئر امریکی سفارتکار میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص منگل کے روز ہوئی، امریکی ناظم الامور کی جانب سے ورکرز کو سینئیر سفارتکار کے کرونا میں مبتلا ہونے سے متعلق بذریعہ ای میل اطلاع دی۔ ذرائع کے مطا بق ترجمان امریکی سفارخانے نے کہاکہ سفارتخانے میں کام کرنے والے امریکی شہری
میں کرونا کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہیں،پرائویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری کا نام نہیں بتایا جائیگا۔ ترجمان نے کہاکہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے پاس اپنی شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہے چاہے وہ جہاں بھی ہوں، پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر پروٹوکول کو لاگو کر رہے ہیں تاکہ کرونا کا پھیلائو رک سکے، اس ضمن میں آئسولیشن، کانٹیکٹ ٹریسنگ اور قرنطینہ شامل ہے، جب اس کے بارے میں ہمیں مطلع کیا جائے۔