ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس،کس عمر کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہونے لگے

datetime 3  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 86  مریض ہیں اور50 سال سے زائد عمر کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد50 سال سے زائد عمر والے افراد کی ہے۔ 61 سے 70 سال کے درمیان کے 161 افراد کورونا سیجاں بحق ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 51 سے 60

سال کے درمیان کے 153 افراد کی کورونا سے اموات ہوئیں۔ 71 سے 80 سال کی عمر کے 82 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ 41 سے 50 سال تک کی عمر کے 67 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔سندھ میں  81 سے 90 سال کی عمر کے 32 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ۔ 31 سے 40 سال کے 28 افراد کی کورونا وائرس موت واقع ہوئی۔ 21 سے 30 سال کے 12 نوجوان کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق 11 سے 20 کے 8 اور ایک سے 10 سال کے 2 بچے بھی وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوم آئسولیشن کے دوران ہوئی ہیں۔ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا سے متاثرہ80 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جاں بحق ہوئے۔ کراچی میں 59 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جان کی بازی ہارگئے ہیں۔ ڈا اسپتال اوجھا کیمپس میں سب سے زیادہ 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔جناح اسپتال میں کورونا سے اب تک 64 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ تیسرے نمبر پر58 اموات ایس آئی یو ٹی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ آغا خان اسپتال 54 ، انڈس 45 اور سول اسپتال میں کورونا وائرس سے 44 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضیاالدین اسپتال 29، پی این ایس شفا میں 14، لیاقت نیشنل4، ساتھ سٹی 4 اور طبہ اسپتال میں کورونا وائرس سے 2 اموات ہوئیں۔ کورونا وائرس کے باعث سندھ میں مجموعی طور پر526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…