منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

امریکی خاتون بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سنتھیا ڈی رچی نے مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کی خواتین کے ساتھ نجی تصاویر شیئر کر دیں‎

datetime 3  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب کو بالآخر اپنا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف بلاگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مرتضی وہاب کی نجی محفلوں میں لی گئیں تصاویر ٹویٹر پر شیئر کر دیں ہیں ۔ انہوں نے پیغام میں لکھا ہے کہ مشیر برائے اطلاعات مرتضی ٰ وہاب کی چندرنگین مصروفیات، کیا مرتضٰی بین الاقوامی تعلقات میں

بھی مہارت رکھتے ہیں؟۔انہوں نے ایک تصاویر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا مرتضی وہاب ایک غیر ملکی کیساتھ ڈانس میں مشغول نظر آرہے ہیں ۔ امریکی بلاگر نے مزید خواتین کیساتھ تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا ہے یہ ان لوگوں کیلئے وضاحت ہے جو میرے پچھلی ٹویٹ کو صحیح سے سمجھ نہیں سکے تھے ۔ اوریجنل تصاویر بھی پوسٹ کررہی ہوں جس میں مرتضی وہاب اچھا وقت گزار رہے ہیں ،یہ ضروری ہے وقت نکالنا اور تفریح کرنا، ٹھیک ہے نا ؟‘‘قبل ازیں سابق وزیراعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو کیخلاف امریکی شہری سنتھیارچی کیخلاف متازع ٹویٹ پر ہزاروں شکایات درج ہو چکیں ہیں ، جن کے جواب میں امریکی خاتون نے پی پی پی کارکنان کی جانب سے ہراساں کرنے پر ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی ہے ۔ امریکی شہری نے بیان دیتے ہوئے کہا میرے پاس محترمہ بے نظیر پر لگائے گئے تمام الزامات کے دستاویزی ثبوت ہیں اس کے علاوہ پاکستان مخالف تحریک میں سرگرم جماعت پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے تعلقات کے بھی گہرے ثبوت موجود ہیں جن کیلئے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کبھی نہیںچاہے گی کہ میں وہ تمام دستاویزات منظر عام پر لاؤں۔سنتھیارچی نے مزید بتایا ہے کہ ان کا فون نمبر ، گھر کا پتہ سمیت میری ذاتی معلومات بھی لیک کر دی گئیں ہیں جبکہ کئی دنوں سے مجھے دھمکی آمیز خط ، اور کالز آرہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر سینکڑوں مجھے غیر اخلاقی پیغام بھی موصول ہوئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…