بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں ایک دن میں 13کشمیریوں کی شہادت، پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا 

2  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں ایک دن میں 13کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نام نہاد ’’دراندازی‘‘ روکنے کی کارروائی کے بہانے جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت مسلسل شہادتوں، پر پاکستان کو شدید تشویش ہے،عالمی برادری کورونا عالمی وبائسے برسرپیکار ہے اور بھارت اس موقع کو بے گناہ کشمیری عوام پر

ظلم وجبر میں اضافے کے لئے بروئے کار لارہا ہے،مظالم، جبرواستبداد کے ذریعے بھارت کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا اور نہ ہی پاکستان مخالف پراپگنڈہ مہم چلانے سے ہی بھارت اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹاسکتا ہے، ہر کشمیری کی شہادت سے کشمیریوں کا بھارتی قبضہ سے آزادی کا عزم مزید پختہ و مضبوط ہوگا۔ منگل کو جاری اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ پاکستان گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک دن میں 13 کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوںنے کہاک نام نہاد ’’دراندازی‘‘ روکنے کی کارروائی کے بہانے جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت مسلسل شہادتوں، پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ عالمی برادری کورونا عالمی وباء سے برسرپیکار ہے اور بھارت اس موقع کو بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم وجبر میں اضافے کے لئے بروئے کار لارہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ایک دن میں 13کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادت اس امر کا بین ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت کس طرح انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہی ہے،اپنے ان جرائم کو چھپانے کے لئے بھارتی حکام مزاحمت کرنے والے کشمیریوں پر ’’دراندازی‘‘ اور ’’تربیت‘‘ کے گھسے پٹے الزامات لگاتے ہیں،بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ ان کی بیہودہ وبے بنیاد الزام تراشی کی عالمی برادری کی نظر میں کوئی ساکھ نہیں۔ ’آر ایس ایس، بی جے پی‘ دونوں دنیا کے سامنے اپنے انتہا پسند ہندتوا ایجنڈے،

غیرقانونی اور غیرانسانی اقدامات سے بے نقاب ہوچکی ہیں۔ بھارت یاد رکھے کہ مظالم، جبرواستبداد کے ذریعے بھارت کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا اور نہ ہی پاکستان مخالف پراپگنڈہ مہم چلانے سے ہی بھارت اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹاسکتا ہے۔ ہر کشمیری کی شہادت سے کشمیریوں کا بھارتی قبضہ سے

آزادی کا عزم مزید پختہ و مضبوط ہوگا۔ کشمیری کبھی بھی اپنے استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق سے دستبردار نہیں ہوں گے جو انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حاصل ہے اور پاکستان کی قیادت اور عوام اس مقصد کے حصول تک کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت کے عہد سے زرا سا بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کشمیری عوام کے خلاف بھارت کو سنگین جرائم کے ارتکاب سے روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے اور عالمی قانون و انسانی حقوق کے متعلقہ کنونشنز کے تحت بھارت کا محاسبہ کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…