60 کروڑ روپے مانگے تھے جو۔۔وفاقی حکومت کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بڑا اعلان کر دیا 

  منگل‬‮ 2 جون‬‮ 2020  |  22:57

گلگت (این این آئی)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کی مدد کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، وفاقی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگے تھے جو نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت سے قبل ایس او پیز بنائے جائیں گے، گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی راستے بدستور بند رہیں گے۔حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں تو تمام سیاسی جماعتیں تعاون


کریں گی۔


موضوعات: