اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر پاکستان عارف علوی نے رات گئے فوڈ ڈلیوری کرنے والوں سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ یہ محنت کش رات گئے تک اپنے روزی روٹی کیلئے مصروف رہتے ہیں حالانکہ ان کی
خدمات 70فیصد کم ہو گئیں ہیں مگر اب ان میں بہتری کر لے ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اگر عوام احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرے اسی صورت میں ہم مہلک وباء شکست دینے میں کامیاب ہو سکیں گے ۔ اپنے ہاتھ دھوئیں ، ماسک پہنیں اور ایک دوسرے سے مخصوص فاصلہ اختیار کریں ۔