منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جنہیں ایٹم بم کی اسپیلنگ نہیں آتی وہ دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں،ضیا ء الحق کے بیٹے بھی میدان میں آگئے ، کھل کر بول پڑے

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ضیا ء کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ایٹم بم کے اسپیلنگ تک نہیں آتی وہ 28 مئی کے دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی ذمہ دار کابینہ میں موجود ایک وزیر جو 28 مئی 1998 کو دھماکوں سے خوفزدہ ہوکر پاکستان سے بھاگ گئے تھے۔

حیرت ہے کہ وہ اب ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں اور غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ تاریخ اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت کی بنیادوں کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں، یہ اپنی ویڈیو دیکھ لیں تو یاداشت واپس آ جائے گی۔اعجاز الحق نے کہا کہ پاکستان کا ایٹم بم ایک معجزہ ہے، دنیا کی طاقتیں ہر سال پاکستان کو یورینیم کی افزدوگی میں اضافے سے استثنیٰ دینے پر مجبور ہوچکی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایٹم بم ضیاء الحق کے دور میں مکمل ہوا اور نوازشریف دور میں دھماکے کیے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 1998 میں نواز شریف اور پوری کابینہ ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی، ایٹمی دھماکے راجا ظفر الحق، ایوب خان اور میں نے کیے تھے تاہم دھماکوں کے عین وقت مجھے قومی ذمہ داری کے طور پر ملک سے باہر جانا پڑ گیا تھا۔شیخ رشید کے دعوے کے ردعمل میں مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید دھماکوں کے وقت ملک سے بھاگ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…