کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کورنگی ڈیڑھ نمبر پر واقع سرکاری ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کروانے پہنچے اس موقع پر سرکاری ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتال کی حالت زار انتہائی ابتر ہے ہسپتال میں مریضوں کے لیے گردو آلودگی بھرا ماحول ہے آئسولیشن وارڈ میں صفائی کا
کوئی نظام موجود نہیں ہے کھڑکی کے باہر گندگی کے ڈھیر لگے ہیں ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے استعمال کا فضلہ بھی ٹھکانے نہیں لگاتی ہسپتال میں مریضوں کے لیے ٹوٹا پھوٹا بوسیدہ فرنیچر ہی رکھا گیا ہے سندھ حکومت نے کورونا وائرس پر صرف سیاست کی عملی اقدامات نہیں کیے سرکاری ہسپتال علاج کے قابل نہیں سندھ حکومت نے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ساتھ معاہدہ اسی لیے کیا سندھ حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ ٹیم بھی صرف اسراء دے رہی ہے میں کئی دنوں سے ٹیم سے رابطہ کررہا ہوں لیکن ٹیم اب تک نہیں پہنچی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کا نظام تباہ کرنے کے پیچھے پیپلررپارٹی کا کردار ہے ٹی وی چینلز پر صوبائی وزیر بیان بازی کے سوائے کچھ نہیں کرتے میں وزیراعلٰیٰ سندھ وزیر صحت کے ہمراہ تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کریں اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے صوبائی حکومت نے صحت پر سب سے زیادہ بجٹ رکھا ہے اور کارکردگی صفر کے دہانے پر ہے