بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کرونا وائرس نے سندھ میں تباہی مچا دی ، ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ، سینکڑوں مریضوں کی حالت تشویشناک ، متاثرین کی تعداد بھی عروج پر جا پہنچی ، افسوسناک تفصیلات

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اور اموات کی تعداد 465 تک جا پہنچی جبکہ 310 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان پر کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض انتقال کرگئے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 465 ہوگئی ، یادرہے گذشتہ روز انتقال کرنے والوں کی تعداد 31 تھی، کورونا کے باعث اموات بڑھنے پر

دل افسردہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناکے1247 مریض سامنے آئیہیں، اس وقت 310 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ آج 522 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13272 ہوگئی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 5481 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹس کے نتیجے میں 1247 نئے مریض ظاہر ہوئے، اب تک کورونا وائرس کے 176703 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کے نتیجے میں اب تک 27307 مریض سامنے آئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے 13623 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 12565 مریض گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں ، 127 قرنطینہ مراکز جبکہ 931 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ کورونا وائرس کے 68 مریض وینٹی لیٹرز ہیں۔کیسز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کراچی میں کورونا کے 923 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں کورنگی میں215، شرقی میں 213 اوروسطی 183 ، جنوبی میں180، غربی میں 69 اور ضلع ملیر میں63 کیسز سامنے آئے ، اسی طرح گھوٹکی میں29، حیدرآباد میں24، لاڑکانہ میں23 ، جیکب ا?باد میں22، سکھر میں21، جامشورومیں14، شہید بینظیرآبادمیں 8،سجاول میں7، خیرپور میں7 اور قمبرمیں5 ، کشمور اوردادومیں4،4، ٹھٹہ اور بدین میں3،3سانگھڑمیں ایک کیس رپورٹ ہوا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سیکیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، عوام کو محتاط رہنا ہوگا، بصورت دیگر صورتحال بگڑ جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…