گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کو 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق پرائیوٹ اسکولوں پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا
فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 2 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔