پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء اور کلیدی عہدوں پر تعینات بیوروکریٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

28  مئی‬‮  2020

لاہور(آن لائن) بزدار حکومت نے صوبے میں بہتر کارکردگی نہ رکھنے والے وزراء اور کلیدی عہدوں پر تعینات بیوروکریٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، چار کو فارغ اور چھ کے قلمدان تبدیل کر دئیے جانے کا امکان ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء کی بیس ماہ کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کی گئی،

زرائع کا کہنا ہے وزراء کی تین مرحلوں میں تقسیم شدہ کارکردگی رپورٹ میں دس صوبائی وزراء کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں سی کیٹگری میں آنے والے ان وزراء میں سے ایک خاتون سمیت چار کو ناقص کارکردگی پر وزارت سے الگ جبکہ چھ کے محکمے تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس بار تبدیلی کی اس لہر میں وزراء کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹس بھی آئیں گے، پنجاب میں 7 سیکرٹریز، 3 کمشنرز، 11 ڈپٹی کمشنرز، 7 ڈی پی اوز، 2 آر پی اوز کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی وزیر اعلیٰ کو وزارتوں اور بیوروکریسی میں تبدیلیوں کی مکمل اجازت دے دی ہے، ممکنہ طور پر تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنرز میں شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، اور حافظ آباد، جہلم، اٹک، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کمشنرز میں گوجرانوالہ ڈویڑن سمیت تین کمشنرز کو بھی تبدیل کیا جائے گا جبکہ پولیس افسران میں ڈی پی او ساہیوال، ڈی پی او پاکپتن، ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی پی او سرگودھا، ڈی پی او خانیوال کو ممکنہ طور پر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…