منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

8 ارکان اسمبلی میں کورونا کی تصدیق ہو گئی، ارکان اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)8ارکان میں کورونا کی تصدیق کے بعد ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوں گے،اس سلسلے میں ٹیمیں بنادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا، اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اراکین کولازمی کوروناٹیسٹ کرانا ہوگا،

سندھ اسمبلی کا اجلاس3 جون کو ہوگا۔اس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے اراکین اسمبلی کے کوروناٹیسٹ کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دیں، اسمبلی سیکریٹریٹ کی درخواست پرٹیم متعلقہ شہروں میں ہی ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرے گی۔سندھ اسمبلی کے اسٹاف کے بھی کوروناٹیسٹ ہوں گے، حکومت واپوزیشن میں سندھ اسمبلی اجلاس میں کم تعداد میں ارکان کی شرکت پراتفاق کرلیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 60سال سے زائد عمر اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ارکان کو نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے دو اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا تھا، اس سے قبل ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کرونا کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے اور رکن سندھ اسمبلی راناہمیر سنگھ کی دوسری کورونا رپورٹ منفی آگئی۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…