بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل، ن لیگ کی درخواست پر حکومت کو نوٹس،جواب طلب

datetime 28  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(اے این این)اسلام آباد ہائی کورٹ میں دسویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کی تشکیل کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالتِ عالیہ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

مسلم لیگ نون کے ممبر قومی اسمبلی خرم دستگیر نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف مسلم لیگ نون کی درخواست پر سماعت میں بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا اور وکیل عمر گیلانی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی این ایف سی کی تشکیل پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل کو تنبیہ کی کہ مفروضوں پر نہ جائیں حقائق پر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر جو مسئلے آپ حل نہیں کر پاتے وہ یہاں لے آتے ہیں، اگر یہ درخواست مسترد ہوئی تو آپ پر مثالی جرمانہ عائد ہو گا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کا کیس یہ ہونا چاہیے کہ مشیرِ خزانہ کو مشاورت سے ممبر نہیں بنایا گیا۔

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ آئین کے مطابق واضح لکھا ہے کہ پاکستان کو منتخب نمائندے چلائیں گے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس کیس میں صرف یہ دیکھنا ہے کہ مشیرِ خزانہ بغیر مشاورت سے تعینات ہوا۔وکیل عمر گیلانی نے کہا کہ وزیرِ خارجہ کی غیر موجودگی میں کنوینر کون ہو گا، یہ صدر مملکت نہیں کر سکتے، آئین میں کہیں نہیں کہ وزیرِ خارجہ کی جگہ مشیرِ خارجہ کنوینر ہو سکتے ہیں۔عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کر کے ان سے جواب طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…