پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

نواز شریف ایٹمی دھماکے کرنے کے سخت خلاف تھے فیاض چوہان نے کریڈٹ کسے دیدیا؟نئی بحث چھڑ گئی

datetime 28  مئی‬‮  2020 |

لاہور(اے این این) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے کرنے کے سخت خلاف تھے۔یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے ایک بیان میں پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض چوہان نے شریف فیملی اور مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف عالمی قوتوں سے ڈالرز لے کر ایٹمی دھماکوں سے راہِ فرار اختیار کرنا چاہتے تھے، سابق وزیرِ خارجہ گوہر ایوب نے اپنی کتاب میں اس بات کا اعتراف کیا ہے۔فیاض چوہان نے کہا کہ آلِ شریف اور نون لیگ کی جانب سے 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لینا بے گانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ کے مصداق ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 80 کی دہائی میں جب قوم پیٹ پر پتھر باندھ کر ایٹمی پروگرام کی آبیاری کر رہی تھی تب آلِ شریف 2 سو سے 5 سو روپے ٹیکس دیا کرتے تھے۔فیاض چوہان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیا الحق، غلام اسحاق خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتاہے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ان شخصیات کو ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی کوششوں پر سلام پیش کرتی ہے۔واضح رہے کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے جس کی یاد میں یہ دن ہر سال یومِ تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…