قاہرہ (این این آئی)مصر میں کورونا وائرس کا ایک مریض عید کے موقع پر قرنطینہ سے فرار ہو کر گھر والوں سے ملنے کے لیے پہنچ گیا۔مصر میں کورونا وائرس کا ایک مریض اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منانے کے لیے ہسپتال سے فرار ہوگیا جبکہ مصری پولیس نے 35 سالہ مریض کو گرفتار کر کے دوبارہ ہسپتال پہنچا دیا۔
مذکورہ شہری کے رشتہ دار اور احباب کورونا وائرس کے مریض کے گھر پہنچنے کے بعد حیران رہ گئے، مریض کا تعلق ملک کے شمالی صوبے البحیرہ کے شہر الدلنجات سے ہے۔مصر میں اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے قرنطینہ سے فرار ہونے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔