اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے طیارہ حادثہ ،سینئر صحافی سلیم صافی حکومت پر برس پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر سلیم صافی نے لکھا کہ نااہلی اور غیرذمہ داری کی انتہا۔ کورونا کی وجہ سے پی آئی اے کے جہاز تقریباً دو ماہ گرائونڈ ہوئے تھے ۔ ذمہ داری کا احساس ہوتا تو اس دوران جہازوں کی چیکنگ اور بحالی کا کام بخوبی کیا جاسکتا تھا لیکن حادثے سے لگتا ہے
کہ اس عرصے میں جہازوں کو ہاتھ نہیں لگایا گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ تبدیلی سرکارکاالمیہ یہ ہےکہ ہرفرد اورادارہ اپنا کام چھوڑکردوسرےکاکام کرنے لگاہے۔ہوابازی کےوزیر سرورخان ہیں لیکن خلوتوں میں بتاتے ہیں کہ ان کی وزارت کےاصل معاملات زلفی بخاری چلارہے ہیں۔کہتے ہیں کہ چیرمین کی تقرری سےبھی انکا کوئی تعلق نہیں۔یہی وجہ ہےکہ آج وزیرنظر ہی نہیں آئے ْ