مفتی پوپلزئی نے عیدالفطر 24 مئی کو منانے کا اعلان کر دیا

23  مئی‬‮  2020

پشاور (آن لائن ) مفتی پوپلزئی کا عید الفطر 24 مئی کو منانے کا اعلان، امیر جامع مسجد قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ آج ہفتہ کو ان شاء￿ اللہ تیسواں روزہ اور پرسوں بروز اتوار عید الفطر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی پوپلزئی کی جانب سے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلایا گیا تھا۔

یہ اجلاس پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان میں ہوا۔اجلاس کے بعد مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ملک کے کسی حصے سے شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا کل بروز ہفتہ کو 30 رمضان المبارک ہوگا، اور یوں عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں رمضان المبارک کا 28 واں روزہ تھا اور آج ہی مفتی پوپلزئی نے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔ تاہم سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے فوری بعد مفتی پوپلزئی نے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلا آج کراچی میں طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ ماہرین فلکیات اور موسمیات کی رائے میں آج بروز ہفتہ کو ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، قوی امکان ہے کہ ملک میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔ جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا موقف ہے کہ جاری کردہ قمری کلینڈر ہی درست ہے، جس کے مطابق ملک میں عید الفطر دنیا کے بیشتر ممالک کیساتھ 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…