کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مو جودہ حالت میں ہم سب رسک پر آگئے ہیں اور سب کو خیال رکھنا چاہیے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 6023 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 959 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے بھر میں اب تک کیے جانے والے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 149566 ہے جبکہ سندھ میں اب تک 20 ہزار 883 کورونا کیسز ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 340 ہوگئی ہے۔وزیراعلی سندھ کے مطابق اس وقت 13528 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں 11895 مریض گھروں میں،797 مراکز میں اور 836 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 41 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج 660 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7015 ہوگئی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے 959 کیسز میں سے 668 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع شرقی کراچی میں 253 اور ضلع جنوبی میں114 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورنگی اور ضلع وسطی میں 103، 103 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں، ضلع غربی کراچی میں 70 اور ملیر میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ گھوٹکی 25، سکھر 14، ٹھٹھہ 13، شکارپور 10، لاڑکانہ 9 اور حیدرآباد میں 7 مزید کیسز ظاہر ہوئیہیں۔ جامشورو میں 6 اورقمبر-شہداد کوٹ میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ خیرپور اور شہید بینظیرآباد میں 3-3 جبکہ سانگھڑ میں 2 نئے کیسز سامنے آئیہیں۔ سجاول، عمرکوٹ، مٹیاری، دادو اور بدین میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے کورونا کی وبا کے باعث عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید پر لوگ گھروں میں رہیں اور سماجی دوری سمیت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔