جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پانی کے چھینٹے کیوں ڈالے ، سفاک قاتلوں نے 3سالہ بچی کے باپ کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ،اہلخانہ کو کیا سنگین دھمکی دینی شروع کر دیں ؟ انصاف کا مطالبہ

datetime 22  مئی‬‮  2020 |

سرگودھا(این این آئی)شہر کے علاقہ محمدیہ کالونی میں تین سالہ بچی کے 35 سالہ باپ کو پانی کے چھینٹے ڈالنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور ملزمان پیروی پر اہلخانہ کو دھمکیاں دینے لگے۔مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ورثاء  نے پولیس پر عدم اعتماد کرنے ہوئے ڈی پی او سے نوٹس لینے اور وزیراعلی سے انصاف و تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کرتے رہے۔زرائع کے مطابق

سرگودھا شہر کے گنجان آباد علاقہ محمدیہ کالونی گلی نمبر 11 کا 35 سالہ شیخ سرفراز علاقہ میں پکوڑے سموسوں کی ریڑی لگاتا جس کا حسب معمول گلی میں پانی کے چھڑکاؤ پر چھینٹے پڑنے سے محلہ کے سبزی فروش رفیع سے توں تکرار اور جھگڑا ہوا۔اسی رنجش پر سبزی فروش رفیع نے  مسلح افراد خرم وغیرہ کو بلوایا تو دوبارہ توں تکرار میں رفیع ،خرم وغیرہ نے فائرنگ کر کے ریڑی والے شیخ سرفراز کو قتل کر دیا اور فرار ہونے کی بجائے پیروی کرنے پر مقتول کے اہلخانہ کو دھمکیاں دیتے رہے۔تاہم مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔جہاں مقتول کے لواحقین نے تھانہ اربن ایریا پولیس پر عدم اعتماد کر دیااور تین سالہ بچی کی ماں بیوہ اور بھائی نے ڈی پی او سے واردات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے انصاف اور تحفظ مانگ لیا۔بیوہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو ناحق قتل کیا گیا اور اب ہمیں جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔پولیس سے بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی کر کے انصاف کی توقع نہیں اس لئے وزیراعلی ہمیں تحفظ اور انصاف دلائیں اور آر پی او ڈی پی او نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…