جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ہائوسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈویلپرز کی شامت آ گئی، نیب نے ایکشن لے لیا

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آن لائن) نیب نے ہائوسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈویلپرز کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ریجن بھر میں لگ بھگ سو سے زائد ہائوسنگ سکیموں کو باضابطہ طور پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کافرانزک آڈٹ جاری ہے ،

جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مطلوبہ معیار پور ا نہ ہونے سے سابقہ ادوار میں آباد ہونیوالی ان غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے بڑھتے ہوئے مسائل مکینوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کیلئے باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں، سابقہ ادوار میں جب بھی ان ہائوسنگ سکیموں کے خلاف ایکشن یا انہیں قانونی دائرہ کار میں لانے کی کوشش کی گئی تو سیاسی مداخلت ہر مرتبہ آڑے آتی رہی ، اس امر کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ اس وقت سرگودھا میں 90فیصد ہائوسنگ سکیموں کے مالکان میں منتخب یا غیر منتخب سیاسی نمائندے شامل ہیںزیادہ تر پی ٹی آئی کی چھتری تلے چلے گئے ہیں اور سابقہ ارکان اسمبلی کے ان غیر قانونی کالونیوں میں شیئرز ہیں، اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ترجیح بنیادوں پر ہائوسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈویلپرز بالخصوصی سیاسی نمائندوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات 31مئی تک ہر صورت میں انکوائری آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر کو ارسال کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…