جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ملکہ کوہسارمری اور گلیات میں عیدالفطر سے قبل ہی مکمل لاک ڈائون کا اعلان ، سیاحوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا

datetime 22  مئی‬‮  2020 |

مری ( آن لائن ) ملکہ کوہسارمری اور گلیات میں عیدالفطر سے قبل ہی مکمل لاک ڈائون کا اعلان ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کردیاگیا آج 28 رمضان المبارک سے مری میں سخت لاک ڈائون ہوگا کسی بھی سیاح کو مری داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی صرف مقامی لوگ ہی مری میں داخل ہوسکے گے

مری کے عوامی اور کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ مری کے لوگوں کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیوں کیاجارہا ہے گذشتہ دوماہ سے زائد عرصہ سے مری کا کاروباری زندگی لاک ڈائون کے باعث معطل ہوکر رہ گیا ہے جبکہ دیہاڑی دار طبقہ ،سفید پوش طبقہ اور اب بڑے بڑے لوگ بھی اس وجہ سے شدید معاشی بحران کا شکار ہورہے ہیں مری کے کاروباری حلقوں نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرکے مری کو سیاحوں کی آمدورفت کیلئے کھول دینا چاہیے اور مری کے ہوٹل مالکان اور دیگر کاروباری ذمہ داران نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ تما م ایس اوپیز (طریقہ کار)پر مکمل عملدرآمد کرنے کیلئے تیار ہیں ایسے میں ایسی پابندی لگانا سمجھ سے باہر ہے مری کے کاروباری اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مری کی سنگین معاشی صورتحال اور بیروزگاری کودیکھتے ہوئے فوری طور پر مری کو سیاحوں کیلئے کھولا جائے ورنہ بیروزگاری اوربھوک یہاں کا ماحول خراب کرسکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…