منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم علاقے سے اچھی خبر، کرونا سے متاثرہ بڑی تعداد میں مریض صحت یاب ہو گئے

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اللہ یار(این این آئی)ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے کہا ہے کہ جعفرآباد سے کورونا وائرس کے متاثرہ 31مریضوں میں 27مریض صحتیاب ہو گئے ہیں جنہیں گھر روانہ کردیا گیا مزید مریضوں کا بھی علاج معالجہ جاری ہے جو کہ جلد ہی صحتیاب ہو جائیں گے

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار اور روجھان جمالی سے مجموعی طور پر 168افراد کے کورونا وائرس کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جن میں 31افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے تھے جنہیں کوئٹہ شیخ زید اسپتال میں قرنطینہ کرکے انکا علاج معالجہ شروع کردیا گیا جبکہ 7مریضوں کو علاج کے لیے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار سے کورونا وائرس کے مریضوں میں صحتیاب ہونے والوں میں 17خواتین جبکہ12مرد شامل ہیں انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کو واحد حل سماجی دوری اور اپنے آپ کو صاف شفاف رکھنا ہے احتیاطی تدابیر سے ہی اس عالمی وبا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے شہری لاک ڈاؤن کی نرمی سے بیجا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور عید خریداری میں ایس او پیز پر عملدرآمدنہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ عوام عید خریداری میں ایس پی ایز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…