جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

میڈیا پہ سرکس میں اصل چینی چور وزیراعظم عمران خان اور بزدار کا ذکر تک نہیں،تمام فیصلوں کی منظوری دینے والے اصل چینی چور ہیں، ن لیگ نے عمران خان، حفیظ شیخ، اسد عمر اور بزدار کو چور قرار دیدیا

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میڈیا پہ تماشہ لگا کر عمران خان کو این آر او دینے کی ناکام کوشش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیا پہ سرکس میں اصل چینی چور وزیراعظم عمران خان اور بذدار کا ذکر تک نہیں،

ایک اور جھوٹی پریس کانفرنس میں عمران خان کی چوری چھپانے کی تفصیل بیان کی گئی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام فیصلوں کی منظوری دینے والے عمران خان، حفیظ شیخ، اسد عمر اور بزدار اصل چینی چور ہیں، انہیں گرفتا رکیاجائے،سچ یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد کی اس وقت اجازت دی جب ملک میں چینی کی قلت تھی۔ انہوں نے کہاکہ سچ یہ ہے کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت برھانے کی اجازت عمران خان اور ان کی کابینہ نے دی،سچ یہ ہے کہ عمران خان نے خود کو اور اپنی کابینہ کو بچانے کے لئے رپورٹ کا سرکس لگایا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خا کو بچانے کے لئے ایف آئی اے اور حکومتی اختیار کا بدترین استعمال ہوا،رپورٹ پڑھنے کے بعد اور مشاورت کے ساتھ مسلم لیگ ن اگلے لاعمل کا فیصلہ کرے گی،پاکستان مسلم لیگ ن اتنی آسانی سے چینی چور وزیراعظم کو بھاگنے نہیں دے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…